اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے دور میں ڈینٹسٹ کا کام ہوا چیلینجنگ - کورونا وائرس سے ڈینٹسٹ کی آمدنی پر بھی اثر ہوا ہے

کورونا وائرس کے دور میں ڈینٹسٹ کا کام بڑا چیلینجنگ ہوگیا ہے۔ دانتوں کا علاج ایک ایسا عمل ہے جس میں کووڈ-19 سے تحفظ کے احکامات پر عمل جان کر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نہ تو سماجی فاصلہ رکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی 100 فیصدی انفیکشن کے اندیشے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کیوںکہ اس میں ڈاکٹرز کا مریض کے ان حصوں سے سیدھا رابطہ رہتا ہے جہاں سے کورونا وائرس کی توسیع ہوتی ہے۔

the job of a dentist is challenging in corona's time
کورونا کے دور میں ڈینٹسٹ کا کام ہوا چیلینجنگ

By

Published : Jun 20, 2020, 11:40 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مشہور و معروف ڈینٹسٹ اور انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈاکٹر این کے گپتا کے مطابق انہیں اس دور میں دوہری ذمہ داری ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہیں خود کو تو انفیکشن سے محفوظ رکھنا ہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کوشش کرنی ہے کہ ان کی کلینک سے کوئی بھی شخص کورونا سے متاثر ہوکر نہ جائے۔

کورونا وائرس کے دور میں ڈینٹسٹوں کا کام بڑا چیلینجنگ ہوگیا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ڈینٹسٹ تنظیم آئی ڈی اے اور ڈی او سی نے ایک پروٹوکول تیار کیا ہے۔ جس میں مریضوں کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، حرکت قلب ناپنے کے ساتھ مکمل طور سے سینیٹائز کرنے کے بعد ہی اسے کلینک میں داخلہ دیا جاتا ہے۔

ڈینٹسٹوں کی تنظیموں نے جو پروٹوکول جاری کیے ہیں ان سے ڈینٹسٹ کے اخراجات میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹائزیشن کے علاوہ تمام حفاظتی انتظامات پر انہیں دیگر ڈاکٹرس کے مقابلے زیادہ رقم خرچ کرنی پڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے ڈینٹسٹ کی آمدنی پر بھی اثر ہوا ہے۔ خوف کی وجہ سے مریض کم ہی آرہے ہیں اور ڈاکٹر بھی نہیں چاہتے ہیں کہ زیادہ مریض آئیں۔ وہ صرف ایمرجنسی مریضوں کا ہی علاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details