کانپور: جمعیت علماء ہند کے صوبہ اترپردیش کے نائب صدر امین الحق عبداللہ قاسمی نے کانپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند کی گیان واپی مسجد مسئلہ پر گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے پر ہوش و حواس کے ساتھ ساتھ صبر و تحمل سے کام لیں۔ جمعیت علماء ہند کے قومی صدر کی جانب سے یہ پیغام ہے کہ لوگ گیان واپی مسجد مسئلہ پر الگ الگ مقدمات لڑ نے سے پرہیز کریں بلکہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی جو مقدمہ لڑ رہی ہے، اس کا بھرپور تعاون کریں۔ Gyanvapi Masjid Row
Gyanvapi Masjid Row: گیان واپی مسجد مسئلہ پر جمعیت علماء ہند نے جاری کی عوام کے لیے گائیڈ لائن - etv bharat urdu news
جمعیت علماء ہند کے قومی صدر محمود مدنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بنارس کی گیان واپی مسجد کے مسئلہ پر بابری مسجد مسئلہ کی طرح الگ الگ مقدمات نہ کریں بلکہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی جو گیان واپی مسجد کا مقدمہ لڑ رہی ہے اسی کے معاون بن کر متحد ہو کر کام کریں۔ Gyanvapi Masjid Row
انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سے اس پر اپنا کوئی رد عمل ظاہر نہ کریں کیونکہ کبھی کبھی جذبات میں آکر کچھ بیانات قانون کی زد میں آجاتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جمعیت علماء ہند سنجیدگی سے پوری ہمت اور قوت کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔ جو مقدمہ مسجد انتظامیہ کمیٹی لڑ رہی ہے، اس میں ہر طرح کی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد انتظامیہ کمیٹی کس تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
جمعیت علماء ہند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے پر سڑکوں پر احتجاج، پوسٹر بازی سے پرہیز کریں۔ مسجد کے مخالف عناصر اسی فراق میں ہیں کہ عوام کسی طرح کا مظاہرہ کریں، جس میں دشمن عناصر اشتعال انگیزی اختیار کریں، جس سے نفرت کی کھائی اور گہری ہو۔ اس پر مسلم قوم پر مقدمات جاری کیے جائیں اور انہیں پریشان کیا جائے۔ اس لیے عوام کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔