اردو

urdu

ETV Bharat / state

سسرال آئے داماد کو سسرال والوں نے چارپائی سے باندھ ڈالا - ای ٹی وی بھارت اردو

ریاست اترپردیش کے رامپور کے دوکنپوری ٹانڈہ گاؤں میں سسرال آئے داماد کو سسرال والوں نے چارپائی سے باندھ ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق داماد اپنی ناراض بیوی کو بلانے کے لئے سسرال آیا تھا۔ کہا سنی کے بعد معاملے نے طول پکڑا تو سسرال والوں نے داماد کو رسی سے باندھ دیا۔

n-laws tied the son-in-law
n-laws tied the son-in-law

By

Published : Sep 21, 2021, 1:32 AM IST

رامپور کے عظیم نگر تھانہ علاقے کے دوکنپوری ٹانڈہ گاؤں میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ اپنی ناراض بیوی کو بلانے کے لئے داماد جب اپنی سسرال گیا تو کسی بات پر نا اتفاقی ہونے پر سسرال والوں نے داماد کو چارپائی پر لیٹا کر باندھ دیا۔

سسرال آئے داماد کو سسرال والوں نے چارپائی سے باندھ ڈالا
اتراکھنڈ کے مہیش پورہ کے رہائشی ایک شخص کی شادی تقریباً دو سال پہلے دوکنپوری ٹانڈہ سے ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 15 دن قبل متاثر شخص کی بیوی کسی بات پر ناراض ہو گئی اور اپنے میکے چلی آئی۔ بیوی کو واپس بلانے متاثر شخص داوکنپوری ٹانڈہ آیا تھا۔ شخص اپنی بیوی کو اپنے ساتھ واپس لے جانے پر بضد تھا لیکن سسرال والے اسے بھیجنے کو تیار نہیں تھے۔

اسی بات کو لیکر اس کی سسرال والوں سے کہا سنی ہونے لگی۔ معاملے نے طول پکڑا تو سسرال والوں نے اپنے داماد کو چارپائی سے باندھ دیا۔ رسی سے بندھے پڑے داماد کو دیکھنے کے لئے آس پڑوس کے لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: پانچ کروڑ کی نشیلی دوائیاں برآمد، 11 گرفتار

تقریباً دو گھنٹے بعد معاملے کی اطلاع کسی پڑوسی نے پولیس کو دی۔ کچھ دیر بعد جب پولیس کی گاڑی کا سائرن بجا تو سسرال والوں نے داماد کو چھوڑ دیا۔ موقع دیکھ کر شخص گاؤں سے فرار ہو گیا۔ حالانکہ پولیس نے معاملے کی جانکاری سے انکار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details