ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شاہجہاں پور کے تھانہ گڑھیا رنگین علاقے کے گاؤں مرینا میں پنکی نامی خاتون سات روز قبل اپنے مائیکے آئی تھی۔
شوہر نے بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کیا بتایا جاتا ہے کہ پنکی کا شوہر اجئے اس پر شک کرتا تھا۔ اسی مسئلے کو لے کر فون پر دونوں کی بحث ہوئی۔
بحث ہونے کے بعد اجئے اپنے سسرال پہنچا اور تیز ہتھیار سے اس کا قتل کردیا۔ اس واقعے کے بعد ملزم اجئے فرار ہوگیا، جس کی پولیس برابر تلاش میں ہے۔
شوہر نے بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کیا حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ ملزم شوہر نے اپنے دو معصوم بچوں کے سامنے اس واردات کو انجام دیا۔
فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ جلد ہی ملزم ان کی گرفت میں ہوگا۔
شوہر نے بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کیا