ریاست اتر پردیش کے ضلع مورادآباد کے بلاری پولیس تھانہ علاقے کے محلہ مہاجنن کمہارو گلی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کرنے کے بعد کلہاڑی کے ساتھ تھانہ بلاری پہنچا، پولیس نے ملزم سے کلہاڑی برآمد کر اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لےکر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا۔
مرادآباد: ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کا قتل - husband killed his wife
ضلع مراد آباد میں ایک دل دہلا دینے والا کیس سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شوہر نے ناجائز تعلقات اور دو موبائل رکھنے کے شبہ میں اپنی بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ دیا۔
شوہر نے ناجائز تعلقات اور دو موبائل رکھنے کے شبہ میں اپنی بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ دیا۔ قتل کرنے کے بعد شوہر خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کی واقع کی جانکاری دی۔ ملزم کے مطابق، اس کی بیوی کسی شخص سے بات کرتی تھی شوہر کے بار بار منا کرنے کے باوجود وہ نہیں مانی جس سے شوہر ناراض ہو گیا اور گسے میں اس نے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ دیا۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم اپنے کنبہ کے ساتھ مرادآباد کے بلاری تھانہ علاقے میں رہتا ہے۔ 2011 میں ملزم اپنی بیوی کو 10 ہزار میں خرید کر لایا تھا، جس میں تین بچے بھی شامل تھے۔