اردو

urdu

ETV Bharat / state

اٹاوہ: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل - موقع سے فورنسک ٹیم نے ثبوت یکجا کیے ہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سول لائن علاقے میں ورنداون کالونی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع صدر کی بھتیجی کو اس کے شوہر نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

the husband killed his wife in etawah uttar pradesh
اٹاوہ: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

By

Published : Sep 22, 2020, 5:38 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر ڈاکٹر رام یش سنگھ نے بتایا کہ ورنداون کالونی باشندہ ادے پرتاپ سنگھ کی بیوی سومیہ عرف سواتی (25) گھر میں مردہ حالت میں ملی ہے۔ اس کے منھ سے جھاگ نکل رہا تھا جبکہ اس کے گلے میں گہرے نشان تھے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ادے پرتاپ بیوی کا قتل کرکے اسے زمین پر لٹا دیا تھا۔ قتل کے ملزم نے بعد میں چھوٹے بچے کو کمرے میں اندر کرکے باہر سے تالا لگا دیا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے یا کسی نے اس کا قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ موقع سے فورنسک ٹیم نے ثبوت یکجا کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details