بنارس میں صدر امام باڑہ کے متولی سجاد علی نے بتایا کہ ایام محرم کی پہلی تاریخ سے عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا تھا، صدر امام باڑہ بنا رس کا قدیم ترین امام باڑہ ہے جو تقریبا چھ سو برس قدیم ہے۔ یہاں سے 72 تابوت کا جلوس نکلتا ہے اور کربلا میں شہید ہوئے شہدائے کربلا کا نام بھی امام باڑہ کی دیواروں پر منقش ہے۔
بنارس کا تاریخی امام باڑہ جہاں ہزاروں کا ہجوم ہوتا تھا انہوں نے بتایا کہ ہر برس ایام محرم میں مجلسیں منعقد ہوتی تھی، نوحہ خوانی کی جاتی تھی، عزاداری اور ماتم کا اہتمام کرتے تھے لیکن رواں برس یہ تاریخی امام باڑہ سناٹے کا شکار ہے۔
بنارس کا تاریخی امام باڑہ جہاں ہزاروں کا ہجوم ہوتا تھا یہ بھی پڑھیے: محرم الحرام: دنیا بھر میں غم حسین کی جھلکیوں پر خاص رپورٹ
انہوں نے بتایا کہ بنارس کے بیشتر علاقوں کی تعزیہ یہاں دفن کی جاتی ہے اور یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامیہ کی سخت کوشش کے بعد پرامن طریقے سے محرم کا جلوس ختم ہوتا تھا لیکن اس برس حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا اس پیمانے پر غم نہ منانے کا بےحد افسوس ہے۔
بنارس کا تاریخی امام باڑہ جہاں ہزاروں کا ہجوم ہوتا تھا