اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھلی کے پیر کی سائز کی جوتی نہیں ملی جب۔۔۔ - راجستھان نیوز

جودھپور جوتیوں کے لیے پوری دنیا میں منفرد شناخت رکھتا ہے، کوئی بھی کھلاڑی یا فلم اسٹار آتا ہے تو یہاں کی مشہور جودھپوری جوتیاں ضرور لے جاتا ہے۔

کھلی کے پیر کی سائز کی جوتی نہیں ملی
کھلی کے پیر کی سائز کی جوتی نہیں ملی

By

Published : Feb 4, 2020, 8:56 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

بھارت کے مشہور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنی الگ شناخت بنانے والے دلیپ سنگھ رانا عرف دا گریٹ کھلی جودھپور دورے پر ہیں۔ جودھپور میں وہ ایک نجی اسکول کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے۔ پیر کے روز دا گریٹ کھلی نے جودھپوری جوتیاں لینے کو کہا، جس کے بعد جودھپور کے مشہور پپو جوتی والے نے دا گریٹ کھلی کو جودھپور کی جوتیاں دکھائیں۔ دا گریٹ کھلی کو جودھپور کی جوتیاں پسند تو آئی لیکن ان کے پیروں کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے ایک بھی جوتی ان کی پیر کی سائز کی نہیں ملی۔

کھلی کے پیر کی سائز کی جوتی نہیں ملی، دیکھیں ویڈیو

ہوا یوں کہ دا گریٹ کھلی نے پیر کے روز جودھپور میں سیر کرنے کے دوران جودھپور کی جوتے خریدنے کی خواہش ظاہر کی، اسی دوران پپو جوتی والے کو جوتیاں لے کر ہوٹل بلوایا گیا اور جوتی والے نے انہیں جودھپور کی مشہور اور مختلف قسم کی کئی جوتیاں دکھائی لیکن دا گریٹ کھلی کے پیر کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے ایک بھی جوتی ان کے پیر میں نہیں آئی اور پھر دکاندار نے دا گریٹ کھلی کے پیروں کا سائز لے لیا اور انہیں جودھپوری جوتیاں بنواکر بھجوانے کی بات کہی۔

غورطلب ہے کہ دا گریٹ کھلی اتوار کے روز ایک نجی اسکول کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے اور ان کا منگل کے روز کو واپس لوٹنے کا پروگرام ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details