سنگھ نے آج پرجاپتی سماج کے فلاح کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیمات کے تئیں بیداری میٹنگ کے موقع پر کہا کہ سبھی تحصیلوں میں پرجاپتی سماج کے کتنے لوگ رہتے ہیں اور کتنے افراد مٹی آرٹ سے جڑے ہوئے ہیں اس کا سروے کرایا جائے اور حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم جیسے پردھان منتری آواس اسکیم، آیوش مان بھارت اسکیم، پانی سے متعلق سبھی اسکیمات کا سروے کراکر حقیقی مستحقین کو اس کا فائدہ دیا جائے۔
'مٹی آرٹ سے جڑے کنبوں کو مٹی نکالنے کے لیے پٹے دئیے جائیں'
ریاست اترپردیش مٹی آرٹ بورڈ کے صدر دھرم ویر سنگھ نے کہا کہ مٹی آرٹ سے روایتی طور پر جڑے طبقات کے فلاح و بہبود کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت سنجیدہ ہیں۔ وہ ان طبقات کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مٹی آرٹ کے تئیں کافی سنجیدہ ہے یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مٹی آرٹ کے ضمن میں بیداری آنے سے پرجا پتی سماج کے لوگوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور سماج کو آلودگی سے نجات بھی ملے گی مہلک بیماری سے چھٹکارہ ملے گا اور مٹی آرٹ میں استعمال کی گئی مٹی کے بعد ہونے والے گڈھوں سے بارش کے ایام میں ہونے والے بارش کے پانی کو روکا جاسکے گا۔
بورڈ کے صدر نے کہا کہ مٹی آرٹ سے جڑے کنبوں کو تالاب سے مٹی نکالنے کے لیے پٹے دئیے جائیں اور جو غیر قانونی قبضے کو ہٹائے جائیں اور مٹی نکالنے کے لیے پٹہ ایسی جگہ پر کیا جائے جہاں آسانی کے ساتھ گاڑیاں پہنچ سکتی ہوں۔