اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ-19 پر قابو پانے میں سرکار بے بس اور ناکام'

سماج وادی پارٹی نوئیڈا کے ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ 'کووڈ انفیکشن کے دوسرے مرحلے میں بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں پوری طرح پست اور بے بس نظر آرہی ہیں۔'

The government is helpless and unable to control the covid
کووڈ-19 پر قابو پانے میں سرکار بےبس اور ناکام

By

Published : Apr 19, 2021, 3:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوائیڈا کے ترجمان کنور بلال برنی نے کہا کہ سابق سماج وادی حکومت کے تعمیر کردہ اسپتالوں میں موجودہ بی جے پی حکومت آکسیجن اور بیڈ مہیا کرنے سے قاصر ہے۔

شمشان اور قبرستان کے نام پر سرکار بنانے والے یہاں بھی جگہ کی کمی اور رسومات کے طویل انتظار کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متوسط اور نچلہ طبقہ لاک ڈاؤن کے خوف سے پیٹ کی آگ بجھانے کی فکر میں ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ اخلاقیات کا تقاضہ تھا کہ بڑے بڑے انتخابی جلسے اور کمبھ اسنان کو فوری طور پر منسوخ کردیا جانا چاہیے تھا لیکن وہ بھرپور طریقے سے چل رہا تھا۔
اور شہروں میں ماسک نہیں پہننے والے عام لوگوں پر 500 سے 1000 تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا جا رہا ہے۔

حکومت کے ذریعہ ویکسین فیسٹیول ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب ویکسین تو دور کی بات حکومت اسپتالوں میں آکسیجن مہیا کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ہر محاذ پر حکومت کی بد رنگ تصویرنظر آ رہی ہے۔

اس کی وجہ سے اس ریاست کے باشندوں کا اس ناکارہ سرکار سے اعتماد بھی ختم ہوگیا ہے۔
گورنر کو چاہیے کہ وہ اس حکومت کی ناکامیوں کا خود جائزہ لیں۔

حکومت کو برطرف کریں اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو وزیر اعلیٰ بنائیں اور ریاست کے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور اس وبا سے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

کنور بلال برنی نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام کو اکھلیش یادو کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details