جن وشواس یاترا BJP Jan Vishwas Yatra کا آغاز سیکٹر 55 سے نوئیڈا سے ہوا جو سیکٹر 12-22 تیراہ سے گزر کر سٹیڈیم، اسٹیڈیم مارکیٹ سے ہوتی ہوئی چلی گئی۔ بی جے پی کارکن بائک اور فور وہیلر کے ذریعہ یاترا میں شامل رہے۔ جس کے باعث اٹا پر کافی دیر کے لیے جام ہوگیا۔
اس دوران یاترا میں شامل رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما نے کہاکہ جن وشواس یاترا میں جمع ہونے والی بھیڑ سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کا ریاستی حکومت پر بھروسہ ہےGovernment has Won The Trust of People۔ اس یقین کے ساتھ ریاست میں دوبارہ پارٹی کی حکومت بنے گی۔
کئی گاؤں اور سیکٹروں کا سفر کرتے ہوئے یہ یاترا گریٹر نوئیڈا کے کلیسرا پہنچی۔ یہاں مقامی ایم ایل اے پنکج سنگھ اور علاقائی صدر موہت بینیوال نے کہاکہ جب سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے جرائم پر قدغن لگ گیا ہے۔ لوگ اب محفوظ ماحول میں رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں، بجلی، راشن وغیرہ میں بھی بے مثال کام ہوئے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا۔ حکومت نے عوام کا اعتماد جیت لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری ریاست میں جن وشواس یاترا نکالی گئی۔
جن وشواس یاترا میں ٹرانسپورٹ کے وزیر اشوک کٹاریہ، گنے کے وزیر سریش رانا، ایم پی ڈاکٹر مہیش شرما، باغپت ستیہ پال سنگھ، علی گڑھ کے ایم پی ستیش گوتم، نوئیڈا کے صدر منوج گپتا، ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ویملا باتھم، نواب سنگھ ناگر اور کئی لیڈران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: