اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مذاہب کی بنیادیں اس کی مذہبی کتاب میں ہوتی ہیں' - علی گڑھ ای ٹی وی بھا رت خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دینیات فیکلٹی نے اسلامک فقہ اکیڈمی، نئی دہلی کے اشتراک سے "آسمانی کتب اور دیگر مذہبی کتابیں تاریخ و تعارف" موضوع پر دو روزہ (26-27 جون) بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا۔

پروفیسر سعود عالم قاسمی
پروفیسر سعود عالم قاسمی

By

Published : Jun 26, 2021, 6:42 PM IST

کسی بھی مذہب کو جاننے کے لئے اس کی مذہبی کتاب کو پڑھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کو، زبان، لباس اور اس کے افراد سے مذہب کو نہیں جانا جا سکتا۔کیوں کہ مذاہب کی بنیادیں ان کی مذہبی کتاب میں ہوتی ہیں۔

پروفیسر سعود عالم قاسمی

اے ایم یو دینیات فیکلٹی کے ڈین اور ویبینار کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی نے خصوصی گفتگو میں بتایا جو مذاہب ہندوستان میں پائے جاتے ہیں ان کی بنیادیں ان کی مذہبی کتابوں میں ہیں۔ مذاہب کو ان کے مذہب کے پیروکاروں سے سمجھنے کے بجائے ان کی کتابوں سے سمجھنے کی کوشش کی جانا چاہیے اس کے لیے اسلامک فقہ اکیڈمی، نئی دلی اور اے ایم یو کی دینیات فیکلٹی نے مل کر یہ دو روزہ ویبینار کا انعقاد کیا۔

پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی نے مزید بتایا کچھ تو آسمانی کتابیں ہیں جو ان کے ماننے والوں کے پاس ہے اور کچھ انسانوں کی لکھی ہوئی ہیں تو ان کتابوں کی درجہ بندی کس طرح سے کی گئی ہے اس کو اس مذہب کے اسکالر اور علماء ہی بتا سکتے ہیں۔ اس ویبینار میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

انہوں نے یہ بتایا کہ جو کتاب ہے ان کو ان کے اصل زرائع سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اے ایم یو دینیات فیکلٹی میں سبھی مذاہب پڑھائے جاتے ہیں تو لہٰذا ہم ان کو کس طرح اور بہتر طریقہ سے پڑھائے جس کے لئے ہم نے کہا ہے ہمیں تجاویز بھی دے۔ڈاکٹر سفدار زبیر ندوی نے بتایا اس وقت جو سماج ہے معاشرہ ہے وہ کثیر معاشرہ ہے تو ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے اسی لئے ہم نے یہ ویبینار رکھا ہے کہ خاص کر ہندوستان اور پوری دنیا میں جو مذاہب پائے جاتے ہیں وہ سبھی ایک دوسرے کے مذاہب کے بارے میں جانے۔

مزید پڑھیں :حیدرآباد میں بک فیئرکا اختتام


ویبینار میں پروفیسر اخترالواسع، صدر مولانا آزاد یونیورسٹی، پروفیسر بھائی بلدیپ سنگھ، بانی اند فاؤنڈیشن، ڈاکٹر سامرو چیتری، سابق ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر گراس نیشنل ہیپینس سنٹر بھوٹان، مولانا خالد رشید فرنگی، امام عید گاہ لکھنؤ، ڈاکٹر محمد سعید نوری، بانی و صدر رضا اکیڈمی ممبئی، فادر جوناتھن لال، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، سوامی پورنا نند پوری جی مہاراج اور دیگر لوگ شرکت کریں گے۔

ہندوستانی وقت کے مطابق 27 جون کو شام چار بجے ویبینار میں زوم پر میٹنگ آئی ڈی 8839285789 اور پاسورڈ 13579 کے ذریعے حصہ لیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details