مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بروز اتوار کو جمعیۃ علماء تحصیل جانسٹھ کا اصلاح معاشرے کمیٹی کا تیسرے مرحلے کا پہلا پروگرام بمقام نظام پور نیا گاؤں میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا رضوان قاسمی جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمائی۔ جب کہ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر اور مولانا عبد الخالق قاسمی مدرسہ چراغیہ رہے۔ مولانا نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں کہ (کُنتم خیر امّۃ اُخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تنھون عن المنکر وتؤمنون باللہ) تم بہترین امت ہو۔ کیوں کہا بہترین امت۔ اس لیے کہ تم اچھی باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے لا یعنی کاموں سے دوسروں کو روکتے ہو۔ اس لیے بہترین امت کہا گیا۔ لیکن آج ہمارا یہ حال ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا، فریب کرنا، دوسروں کو گالی دینا، دوسروں کی برائی کرنا اور اپنے آپ کو اچھا سمجھنا یہ ہماری فطرت میں داخل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: