لکھنؤ:لکھنؤ میں واقع مولانا علی میاں ندوی ہاؤس سے عازمین حج کے پہلے قافلے کی پرواز کے موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے صدر محسن رضا، حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری، مرکزی وزیر کوشل کشور اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے حاجیوں کے استقبال میں حج ہاؤس میں پروگرام میں شرکت کی، جہاں پر حاجیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے اراکین حکومت کے ذریعے حاجیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو ذکر کیا۔
First Convoy Left from Lucknow لکھنؤ حج ہاؤس سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
دارالحکومت لکھنؤ کے مولانا علی میاں ندوی ہاؤس سے عازمین حج کا پہلے قافلے کی پرواز آج سے شروع ہوگئی جس میں تقریباً 600 عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے پرواز کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Haj 2023 حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ
- International Quds Day لکھنؤ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ال انڈیا مسلم خواتین پرنسل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے کہا کہ کمیٹی کے ذریعے تمام تر انتظامات چست اور درست ہیں سبھی اعلیٰ افسران موجود ہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے اتر پردیش سے تقریبا پچیس ہزار عازمین حج ریاست سے سفر حج پر جارہے ہیں یی سلسلہ 19 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون خادم الحجاج بھی جاری ہیں جو خواتین کی دیکھ بھال کریں گے اور خواتین کو بھی بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اترپردیش سے تعلق رکھنے والی جارہی ہیں۔ وہیں ایک عازم حج نے بدنظمی پر بھی سوال اٹھایا ہے اور انہوں نے کہا کہ گیٹ پر ہلپ ڈسک نہ ہونے کہ وجہ سے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ بھی کئی بدنظمی ہے۔