اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad Majlis میدان کربلا امام حسین کے لیے اللہ کی جانب سے آزمائش کا میدان تھا، مولانا کلب جواد نقوی - Muharram Procession in Lucknow

محرم الحرام کی چھٹی تاریخ کی مجلس میں مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ میدان کربلا امام حسین کے لیے اللہ کے جانب سے آزمائش کا میدان تھا۔ دنیا ابتلاء وآزمائش کا گھر ہے اور بغیر امتحان، ابتلاء و آزمائش انسان کے تخلیقی جوہر سامنے نہیں آتے۔ Muharram Procession in Lucknow

Muharram Procession in Lucknow
Muharram Procession in Lucknow

By

Published : Jul 26, 2023, 4:25 PM IST

لکھنؤ:ماہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس کو امام باڑہ غفران مآب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ اللہ نے ابتدائے خلقت سے امتحان و آزمائش کا سلسلہ رکھا ہے۔ کیونکہ بغیر امتحان و آزمائش کے انسان کے تخلیقی جوہر سامنے نہیں آتے۔ اس لیے انبیائے کرام کا بھی امتحان ہوا اور ائمہ معصومین کے لیے بھی امتحان رکھا گیا۔ مولانا نے کہا کہ قابیل کے ذریعہ حضرت ہابیل کا قتل حضرت آدمؑ کے لیے امتحان تھا۔ حضرت آدم ہمیشہ اپنے بیٹے کی شہادت پر گریہ کرتے رہے۔ اسی طرح آخری نبیؑ حضرت محمد ؐ بن عبداللہ کے لیے بھی امتحان رکھا گیا۔ کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت بھی ایک امتحان ہے اور اللہ کی طرف سے آزمائش کا ایک سلسلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا نے دوران تقریر کہا کہ ولایت علی ؑ کے بغیر کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہے۔ اذان میں ولایت علیؑ کا اعلان اس لیے رکھا گیا تاکہ اعلان غدیر کی روزمرہ تجدید ہوتی رہے اور مومنین کے قلوب منور ہوتے رہیں۔ امام باڑہ غفران مآب میں شام 5 بجے یوم علی اصغر منایا گیا۔ جس میں خواتین نے اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی۔ مجلس میں بچوں کے لیے مخصوص لباس کا اہتمام کیا گیا تھا جسے پہنا کر خواتین نے یہ پیغام دیا کہ اگر وہ کربلا میں ہوتیں تو علی اصغرؑ کی جگہ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کرتیں۔ مجلس کو خواہر فاطمہ جواد نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے یوم علی اصغرؑ کی اہمیت اور شہادت علی اصغرؑ کی آفاقیت کو بیان کیا۔ مجلس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔ یہ مجلس مولانا کلب جواد نقوی کی طرف سے مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے منعقد ہورہی ہے۔ مجلس کے آخر میں مولانا نے شبیہ پیغمبر خدا فرزند امام حسینؑ حضرت علی اکبر کی شہادت کے واقعہ کو بیان کیا۔ مجلس کے بعد انجمن ہائے ماتمی نے سینہ زنی کو انجام دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details