ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور مرادآباد کے فیئر ڈگری کالج کے پرنسیپل کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کے جمہوری ممالک میں سے ایک عظیم جمہوری ملک ہے اور ملک کے باشندے آئین پر بھروسہ کرتے ہیں۔ تاہم چند فرقہ پرست لوگ اس آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کے حالات بدتر ہوجائیں گے۔ Education is the Most Important Step in the Development of the country
Education is the Most Important: ملک کی ترقی صرف تعلیم سے ہی ہو سکتی ہے - مراد آباد خبر
مراد آباد کے فیئر ڈگری کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ ملک میں چند فرقہ پرست تنظیمیں ملک کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کے حالات ابتر ہوجائیں گے۔ Education is the Most Important Step in the Development of the country
ملک کی ترقی
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی سیاست کی بات کی جائے تو پہلے سیاست کا مقصد ملک کی ترقی ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب مذہب کے نام پر سیاست ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی تعلیم میں مضمر ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں ملک کی حالت کیا ہے یہ کسی سے مخفی و پوشیدہ نہیں ہے۔ تاہم اسے بہتر بنانے کے لئے ہمیں آگے ہونا ہوگا۔
Last Updated : Jan 28, 2022, 9:22 AM IST