اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے مخالف احتجاج کا مطالبہ ملک کے مفاد میں نہیں: ہائی کورٹ

شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت میں پرامن احتجاج کی اجازت طلب کرنے والے داخل عرضی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کا مطالبہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

سی اے اے مخالف احتجاج کا مطالبہ ملک کے مفاد میں نہیں: ہائی کورٹ
سی اے اے مخالف احتجاج کا مطالبہ ملک کے مفاد میں نہیں: ہائی کورٹ

By

Published : Feb 7, 2020, 7:25 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:27 PM IST

جمعہ کے روز جسٹس بھارتی سپرو اور جسٹس پیوش اگروال کی بنچ نے سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کرنے کی اجازت طلب کرنے والے عرضی پر سماعت کے دوران اپنے تبصرے میں کہا کہ اگر عرضی گذار بھارت کا شہری ہے تو اسے ہر قیمت پر امن قائم رکھنی چاہئے۔
عدالت نے عرضی پر کسی بھی قسم کی مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

عرضی گذار محمد فرقان نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ کالج کے طلبہ سی اے اے کی مخالفت میں اجازت طلب کی تھی مگر انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ جو کہ ان کے آئینی حق تلفی ہے۔اس وجہ سے عدالت احتجاجی مظاہرے کی اجازت دینے کے لیے ہدایت جاری کرے۔

واضح رہے کہ محمد فرقان نے فیروزآباد کے ایک کالج میں طلبہ کو سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کی اجازت نہیں دینے پر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details