ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دیویدی نے بتایا کہ تھانہ مہیش گنج علاقے کے چتامن پور گاؤں کے پٹنہ نہر چوراہے کے نزدیک سنسکرت انٹر کالج کے احاطے سے پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد کی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
عورت کی لاش کے نزدیک ایک بانس کا ٹکڑا برآمد ہوا ہے، جس سے کنپٹی پر مار کر قتل کیا گیا ہے۔