ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کے کوتوالی دیہات علاقے میں واقع بھیم پورہ گاؤں کے ایک کھیت میں بنٹی نامی شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ کسی نامعلوم شخص نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا۔
بجنور: کھیت سے نوجوان شخص کی لاش برآمد - ایس پی دیہات سنجے کمار
بنٹی نامی شخص گذشتہ رات کسی تقریب سے اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ شرپسند عناصر نے گولی ماردی،اس کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی۔ لاش کے پاس میں ہی غیر قانونی طمنچہ، موبائل، و چپل بھی ملے ہیں۔
بجنور: کھیت سے نوجوان شخص کی لاش برآمد
ایس پی دیہات سنجے کمار کا کہنا ہے کہ 'بنٹی گذشتہ رات کسی تقریب سے اپنے گھر واپس آیا تھا لیکن وہ گھر نہیں پہنچااور اس کی لاش کھیت میں ملی۔ لاش کے پاس میں ہی غیر قانونی طمنچہ، موبائل، و چپل بھی ملے ہیں۔ بتا دیں کہ بنٹی کے سر میں گولی لگنے سے موت ہوئی ہے۔
پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم طلب کر لی ہے اور اس کی باریکی سے تحقیقات کی جارہی ہے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تحریر کر لیا گیا ہے، ادھر اچانک موت کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر براحال ہے۔