اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agnipath scheme: سی پی آئی (ایم) نے اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ - سی پی آئی ایم کا اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ضلع انچارج گنگیشور دت شرما نے مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کڑی تنقید کی، اور ملک کے مفاد میں مذکورہ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم نہ صرف ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ ہے بلکہ ملک کی سلامتی اور ملک کے مستقبل سے بھی کھیلا جا رہا ہے۔ Left Parties Demand Scrapping of Agnipath Scheme

اگنی پتھ اسکیم
اگنی پتھ اسکیم

By

Published : Jun 25, 2022, 8:25 AM IST

Updated : Jun 25, 2022, 9:17 AM IST

اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرنے،فوج میں مستقل بھرتی شروع کرنے،ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور تمام خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر نے کے مطالبات کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ گوتم بدھ کمیٹی نے سیکٹر- 8، نوئیڈا باس بلی مارکیٹ میں احتجاج کیا اور ہز ایکسی لینسی صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا۔

اگنی پتھ اسکیم

Left Parties Demand Scrapping of Agnipath Scheme
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ضلع انچارج گنگیشور دت شرما نے مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کڑی تنقید کی، اور ملک کے مفاد میں مذکورہ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم نہ صرف ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ ہے بلکہ ملک کی سلامتی اور ملک کے مستقبل سے بھی کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے مید کہا کہ مذکورہ اسکیم کا مقصد فوج میں ٹھیکیداری نظام شروع کرنا ہے۔ جس سے فوج کی کام کرنے کی صلاحیت کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ اسکیم کو منسوخ کرکے فوج میں مستقل بھرتی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:Agnipath Scheme: نوجوانوں کو سمجھانے کے لئے پولیس اور سابق فوجیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس


اس موقع پرسی پی آئی (ایم) کے قائدین بھارت ڈینجر،رماکانت سنگھ،رویندر بھارتی،سی آئی ٹی یو قائدین پونم دیوی، بھولا سنگھ وغیرہ نے احتجاج سے خطاب کیا۔

Last Updated : Jun 25, 2022, 9:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details