اردو

urdu

By

Published : Jan 29, 2020, 8:49 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:05 AM IST

ETV Bharat / state

'ملک میں این آر سی کی نہیں این یو آر کی ضرورت'

کانگریس مرکزی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے این آر سی کی جگہ این یو آر ان ایملا پلائمنٹ رجسٹر لانے کے لیے مرکزی حکومت کو بیدار کررہی ہے۔

The country needs NUR not NRC: Congress
The country needs NUR not NRC: Congress

کانگریس مرکزی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے NRC کی جگہ NUR ان ایملا پلائمنٹ رجسٹر لانے والی ہے، مرکزی حکومت ملک میں بڑھتی بے روزگاری سے قطع نظر ہے۔

The country needs NUR not NRC: Congress

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پروشوتم ناگر نے سیکٹر 29 نوئیڈا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں مصروف، اس لیے اس نے سی اے اے اور این پی آر لاکر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

اس موقع پر قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ پچھلے 5 برسوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مودی حکومت نے ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی نوکری دینے کے خیال کو ایک طرف چھوڑ دیں، جن کے پاس روزگار تھا وہ بھی چھین لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے، CAA، NRC اور NRP جیسے معاملات پر ملک کے لوگوں کو الجھا رکھا ہے۔ ملک کے شہریوں کو پہلے روزگار کی ضرورت ہے، لیکن حکومت انہیں بھٹکانے کے لئے نئے قوانین کے ذریعے الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندو مسلم مسئلہ لا کر فسادات کرانے کی کوشش میں ہے۔

The country needs NUR not NRC: Congress

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پر شوتم ناگر نے کہا کہ این ایس اے او کے اعداد و شمار کے مطابق، 45 برسوں میں بھارت میں بے روزگاری میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سی ایم آئی ای کے اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2019 میں بے روزگاری کی شرح 8.48 فیصد ہوگئی۔ صرف 4 ماہ کے اندر، صرف آٹو سیکٹر کے ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ افراد بے روزگار ہوگئے۔

نوئیڈا کے سٹی صدر شہاب الدین نے بتایا کہ نیشنل کرائم بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، ہر 2 گھنٹے میں 3 بے روزگار خودکشی کر رہے ہیں۔ سال 2018 میں، 12936 بے روزگار افراد نے خودکشی کی۔ یہ تعداد ملک میں کسانوں کی خودکشیوں سے زیادہ ہے۔ ملک کا موجودہ مسئلہ دراندازیوں کا نہیں در در بھٹکنے والا تعلیم یافتہ نو جوانون کی بیروزگاری کا ہے۔ ملک کو NRC کی نہیں، بلکہ بے روزگاروں کے رجسٹر NUR کی ضرورت ہے۔ ہماری مہم ملک کے موجودہ دور کی ضرورت ہے اور اس کو پہلے کسی بھی مہم کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران، ریاستی سکریٹری ودیت چودھری، ترجمان پون شرما، یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری للت اوانا، کسان کانگریس کے ضلعی صدر گوتم اوانا، خواتین ضلعی صدر سنیتا شارڈا، خواتین میٹروپولیٹن صدر پشپا کندپال، رشی گوتم، رضوان چودھری، اندریجیت تیواری اور دییا شنکر پانڈے موجود تھے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details