اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cricket Betting Racket Busted In Noida: نوئیڈا میں کرکٹ سٹے بازی ریکیٹ کا پردہ فاش - Cricket betting racket busted in Noida, three arrested

نوئیدا پولیس نے آج آن لائن سٹے بازی Cricket Betting Racket Busted In Noida گروہ کے تین ملزمین گرفتار کیا ہے۔ جن کے پاس سے مختلف بینکوں کے 26 اے ٹی ایم کارڈ اور 9 جعلی آدھار کارڈز کے علاوہ دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔

نوئیڈا میں کرکٹ سٹے بازی ریکیٹ کا پردہ فاش
نوئیڈا میں کرکٹ سٹے بازی ریکیٹ کا پردہ فاش

By

Published : Dec 6, 2021, 6:33 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا تھانہ سیکٹر-58 کی پولیس ٹیم نے آج آن لائن سٹے بازی گینگ Cricket Betting Racket Busted In Noida کے تین ملزمان کو مینڈا تیراہا کے قریب سیکٹر-60 سے گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو

گرفتار ملزمین کے پاس سے مختلف بینکوں کے 26 اے ٹی ایم کارڈ اور 9 جعلی آدھار کارڈز کے علاوہ 6 موبائل 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور ایک موٹر سائیکل سوزوکی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں ان تینوں ملزمین نے بتایا کہ وہ سوشل سائٹس کے ذریعے نوجوانوں آن لائن سٹہ Betting Racket Busted In Noida کھلاتے ہیں۔ جب کوئی میچ ایک نمبر پر چل رہا ہوتا ہے تو اس میچ پر پیسے لگواتے ہیں اور جب پیسہ آتا ہے تو وہ پیسہ دینے کے بجائے اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور اس رقم کو مختلف بینک کھاتوں میں ٹرانسفر کرکے جعلی اے ٹی ایم کارڈ سے پیسہ نکال لیتے ہیں۔


مزید پڑھیں:

گرفتار جعلساز پنکج گری اس گینگ کا سرغنہ ہے اور شیوم کمار کو اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کے لیے رکھا ہے، جو دہلی، نوئیڈا اور میرٹھ کے مختلف مقامات پر واقع اے ٹی ایم سے پیسہ نکالتا ہے۔

فی الحال پولیس تینوں گرفتار جعلساز پنکج گری، شیوم چوہان، مکیش بابو سے پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ اس گینگ میں شامل اور جعلسازوں کا پتا لگایا جاسکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details