اتوار کی شام کانسٹیبل منوج شرما بندوق لے کر کانسٹیبل میگھا کے کمرے میں پہنچا اور میگھا کو گولی مار دی اور خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کرلیا۔ جس کے بعد محکمہ پولیس اس معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد دنگ رہ گیا۔
واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پر گجرولہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی سپاہیوں کو شہر کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا۔ جہاں سے دونوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مرادآباد ریفر کردیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ معاملہ معاشقے کا ہے۔
کانسٹیبل نے خاتون کانسٹیبل کو کیوں گولی ماری؟
سارا معاملہ معاشقے کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔
کانسٹیبل نے خاتون کانسٹیبل کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی ماردی
موقع کی نزاکت کو دیکھ کر سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ سنیتی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور مکمل معلومات حاصل کیں۔