مغربی اترپردیش صدر چودھری ریا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے ریاست میں آتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے، خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن موجودہ ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھارہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ عصمت دری کے معاملے میں قصورواروں کو پھانسی کی سزا دلائے۔
مغربی اترپردیش کانگریس سیوا دل کے صدر اروند پال نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کسی پارٹی سے اتحاد کرے گی یا بغیر اتحاد کئے الیکشن لڑے گی اس بات کا فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنماء کریں گے، فی الحال اتحاد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔