ضلع میرٹھ کے تھانہ کھرکھودہ کے بھڈولی گاؤں میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے عاشق کو گولی مار کر ہلاک کردیا، بعد ازاں باپ نے گھر پہنچ کر اپنی بیٹی کے سر میں گولی مار کر اسے بھی ہلاک کردیا۔
جانکاری کے مطابق عارف نامی نوجوان کچھ دن قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر باہر آیا تھا، اس دوران اسے گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تھی، دونوں نے فون پر بات چیت شروع کردی، اس کی اطلاع جب لڑکی کے والد کو ہوئی، تو والد نے عارف اور اپنی بیٹی کو گولی مار دی۔