ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 کے علاقے سرف آباد سیکٹر 73 کے رام چوہان سہاگن کا بیٹا پپو انوراگی 11 اکتوبر کی شام 6 بجے کے قریب اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور وہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا۔
نوئیڈا: گمشدہ بچے کی لاش زیر تعمیر عمارت میں ملی، قتل کا شبہ کافی تلاش کے بعد اس کی اطلاع اہل خانہ نے پولیس کو دی اور پولیس اہلکاروں نے گمشدگی کا معاملہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا لیکن وہ بھی تلاش کرنے میں ناکام رہی۔
ہفتہ بعد اس کی لاش اچانک گاؤں کی ایک زیر تعمیر عمارت میں گراؤنڈ فلور میں پڑی ہوئی ملی، جس کے بعد کنبہ کے ہوش اڑ گئے۔
کنبہ نے پولیس پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے میں پہلے وقت لیا اور رپورٹ درج کی بھی تو کارروائی نہیں کی۔ دیگر صورت میں بچہ آج زندہ ہوتا۔ وہیں پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔