اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف' - سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنوں میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل پنیا نے بی جے پی حکومت پر جمہوریت کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف

By

Published : Sep 30, 2019, 10:42 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:15 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع شاہ جہاں پور میں بی جے پی رہنما و سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کی جانب سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔اس کے بعد متاثرہ لڑکی کی جانب سے سوامی کی حرکتوں پر مبنی ویڈیوز کو وائرل کیا گیا تھا۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت متاثرہ کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے سوامی چنمیانند کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

بی جے پی جمہوریت کا قتل کرنے میں مصروف

کانگریس کے لال جی، رکن اسمبلی آرادھنا سنگھ، سہیل انصاری کے علاوہ دیگر سینیئر رہنماؤں نے شاہ جہاں پور پہنچ کر حکومت کے طرز عمل پر احتجاج کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں روک دیا گیا۔

احتجاج کرنے جارہے کانگریس کے رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس کے بعد لکھنوں میں کانگریس کے سینئر رہنما پی ایل پونیا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کو تاناشاہی حکومت سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کانگریس رہنماؤں کی گرفتاری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ جو ملزم ہے وہ آزاد ہے اور جو مظلوم ہے اسے قید و بند میں رکھا گیا ہے۔

پی ایل پونیا نے مزید کہا کہ اگر حکومت اسی طرح ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کریگی تو ہم اور زیادہ قوت کے ساتھ احتجاج کو ریاست کے دوسرے علاقوں تک وسعت دیں گے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details