سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست وملک کی معیشت میں بنکروں کی اہم شراکت داری اور اہمیت ہے لیکن بی جے پی نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ سماج وادی پارٹی ہمیشہ بنکروں کے ساتھ رہی ہے۔بی جے پی کو غریبوں، بنکروں کی فکر نہیں ہے وہ بڑے بڑے سرمایہ داروں کی حامی ہے۔
سماج وادی حکومت نے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دی تھی۔ بی جے پی نے بجلی مہنگی کردی ہے۔ مہنگائی نے بنکروں کی روزی روٹی پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ مسٹر اکھلیش یادو آج بنکر حقوق تنظیم کی جانب سے منعقد سماج کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بنکر کمیشن کی تشکیل کے ساتھ سماج وادی پارٹی بنکروں کے مطالبات پر حکومت بننے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے گی۔ سماج وادی حکومت نے بھدوہی میں کارپیٹ کاروبار کے فروغ میں مدد کے ساتھ لکھنؤ میں اودھ شلپ گرام اور نوئیڈا میں مبارک پور میں بنکروں کو سہولیات دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: