اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس میں بھارت بند کا کوئی اثر نہیں - بھارت بند کا اعلان

ایس ایس پی امت پاٹھک نے بتایا کہ بھارت بند کا کوئی اثر بنارس میں نہیں ہے۔ بازار کھلے ہوئے ہیں، کاروباری اپنے کام میں سرگرم ہیں، مختلف مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

The Bharat Band in Varanasi has no effect
بنارس میں بھارت بند کا کوئی اثر نہیں

By

Published : Dec 8, 2020, 9:28 PM IST

آٹھ دسمبر کو کسانوں اور ان کی تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا جس کا اثر ملک کے بیشتر علاقوں میں رہا لیکن بنارس میں بازار کھلے رہے کوئی خاص اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔

بنارس میں بھارت بند کا کوئی اثر نہیں

ضلع انتظامیہ بھی مستعد رہی مختلف مقامات پر پولیس کا پہرا رہا اور سیکڑوں سماجی کارکنان و سیاسی لیڈران گھر میں نظر بند رہے۔

بنارس کے ایس ایس پی امت پاٹھک نے بتایا کہ بھارت بند کا کوئی اثر بنارس میں نہیں ہے۔ بازار کھلے ہوئے ہیں، کاروباری اپنے کام میں سرگرم ہیں، مختلف مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کیا جا رہا ہے اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details