لکھنؤ:اتر پردیش کے ہتھ کر گھا اور کپڑا صنعت کے وزیر راکیش سچان Khadi Village Industries Minister نے ہدایت دی کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیم کا فائدہ ہتھ کر گھا بنکروں کو اولین ترجیحات کی بنیاد پر کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کا فائدہ آسانی سے بنکروں کو ملے اس کے لیے آن لائن پورٹل وسیع کیا جائے اور ریاست کے سبھی ہتھ کر گھا اور پاورلوم بنکروں کو پورٹل پر رجسٹرڈ کیا جائے۔ The benefit of the scheme to the handloom artisans included in the top priorities
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کی منشا کے مطابق چھ ماہ کے لیے مقررہ ہدف کو صد فیصد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جائے۔ سچان آج کھادی بھون میں ہتھ کر گھا اور کپڑا صنعت محکمہ کے کاموں کی جائزہ میٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھ کر گھا اور پاور لوم بنکروں کی حوصلہ افزائی کے لیے جھلکاری بائی ری ہتھ کر گھا اور پاور لوم وکاس یوجنا شروع کیا جائے گی۔
اس کے تحت ریاستی کے درج فہرست اور قبائل ذات کے ہتھ کر گھا اور پاور لوم بنکروں کے ذریعہ فعال پرانے اور روایت ہتھ کر گھا اور پاور لوم کے مقام پر اعلیٰ ہتھ کر گھا اور آٹو میٹک پاور لوم نصب کرا یا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذات اور قبائلی ذات کے ہتھ کر گھا اور پاور لوم بنکروں کو تکنیکی تربیت اور ہتھ کر گھا کی تنصیب کاری کے لیے ریاستی حکومت 80 فیصد گرانٹ دے گی۔ انہوں نے اس اسکیم کا کابینی نوٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت دی۔