اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' خصوصی اہمیت کا حامل - ملک گیر تحریکوں میں بریلی کالج کا اہم کردار رہا ہے۔

تحریکِ آزادی میں بریلی ضلع کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں کے ہر خطے میں تحریک آزادی سے وابستہ کوئی نہ کوئی قصّہ تاریخ کے سنہرے صفحات میں درج ہیں۔

بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔
بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

By

Published : Aug 10, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Aug 11, 2021, 12:44 PM IST

تحریکِ آزادی میں ملک کے تمام لوگوں نے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ شرکت کی تھی، جنگِ آزادی میں بریلی ضلع کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہاں کے ہر خطے میں تحریکِ آزادی سے وابستہ کوئی نہ کوئی قصّہ تاریخ کے سنہرے صفحات میں درج ہیں۔ بریلی میں واقع بریلی کالج یوں تو تحریکِ آزادی کے تمام واقعات کا مرکز رہا ہے. لیکن اس میں واقع 'آزاد ہاسٹل' خود میں علاحدہ اہمیت کا حامل ہے. دراصل بریلی کالج کے آزاد ہاسٹل کا سنگِ بنیاد سنہ 1906ء میں رکھا گیا تھا، ہاسٹل میں کل 72 کمرے تیار کیے گئے تھے، جن میں 68 کمرے طلباء کے قیام کے لیے مختص تھے، جن میں برطانوی حکومت کے خلاف تمام منصوبے تیار کیے جاتے تھے۔ سنہ 1929ء سے سنہ 1943ء تک ملک گیر تحریکوں میں بریلی کالج کا اہم کردار رہا ہے۔

ویڈیو
جنگِ آزادی کے دور میں رامپور کے باشندے محمد علی خان عرف جیمی گرین بھی بریلی کالج کے طالب علم تھے۔ تحریکِ آزادی سے قبل وہ نیپال کے راجہ اور نانا صاحب کے سفیر کے طور پر لندن کا دورہ کرچکے تھے۔ تحریک کے دوران اُنہوں نے بیگم حضرت محل کے چیف انجینیئر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔
بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔
بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

محمد علی خان عرف جیمی گرین اور چندر شیکھر آزاد کے بھتیجے اسی کالج کے طالب علم تھے۔ اس وجہ سے بھی چندر شیکھر آزاد کی اس کالج سے وابستگی رہی۔ تحریک کے دوران مجاہدین آزادی نے اس ہاسٹل میں جمع ہوکر منصوبہ بندی تیار کی اور کئی مواقع ایسے بھی آئے کہ جب برطانوی حکمرانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔


مزید پڑھیں:اے ایم یو: صدسالہ خصوصی شمارہ 'یونیورسٹی گزٹ' کے اعتراض پر وضاحت

بہرحال اس کالج کی خاص یادگار کے طور پر جیمی گرین کا نام ضرور چرچہ میں رہتا ہے۔ وہ برطانوی حکومت کی فوج میں رہ کر بھارتیوں کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ اخیر میں ایک دن جیمی کا راز فاش ہوگیا اور اُنہیں برطانوی حکمرانوں نے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔

بریلی کالج میں 'آزاد ہاسٹل' اپنے آپ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

وہیں دوسری طرف گزشتہ چار برس سے آزاد ہاسٹل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس ہاسٹل کے اطراف میں اونچے اونچے درخت ہیں اور زمین پر گھاس اُگ آئی ہے۔ لیکن اندر دیکھنے پر چندر شیکھر آزاد کا مجسمہ صاف نظر آتا ہے۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 12:44 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details