اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فوج ہر حالات کا سامنا کرنے کے لیے اہل ہے'

غازی پور سے رکن پارلیمنٹ اور برگیڈیر عثمان کے رشتہ دار افضال انصاری نے مودی حکومت کی چین پالیسی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔

The army is capable of facing any situation: Afzal Ansari
فوج ہر حالات کا سامنا کرنے میں اہل ہے: افضال انصاری

By

Published : Jul 6, 2020, 6:21 PM IST

بھارت چین کے مابین جاری کشیدہ صورتحال کے مد نظر حکومت ہند کے اقدامات پر سیاسی انگشت نمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

فوج ہر حالات کا سامنا کرنے میں اہل ہے: افضال انصاری

غازی پور سے رکن پارلیمنٹ اور برگیڈیئر عثمان کے رشتہ دار افضال انصاری نے مودی حکومت کی چین پالیسی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔

مئو میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے افضال انصاری نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت میں مصروف فوج ہر حالات کا سامنا کرنے کے لیے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھے سیاسی نمائندوں کو حالات حاضرہ کے مطابق مضبوط ارادے دکھانے کی ضرورت ہے۔

رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ماضی میں یو پی اے حکومت کی بیرونی پالیسی پر تنقید کرتے تھے، آج وہ خود سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details