اردو

urdu

Mulayam Singh in AMU اے ایم یو طلباء یونین نے ملائم سنگھ کو 1989 میں لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی

By

Published : Oct 11, 2022, 12:03 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین نے ملائم سنگھ یادو کو طلباء یونین کی لائف ٹائم ممبرشپ 1989 میں دی تھی، جہاں ملائم سنگھ آخری مرتبہ 2007 میں تشریف لائے تھے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ان کا روایتی طور پر شاندار استقبال ہوا تھا۔ AMU Honor to Mulayam Singh Yadav

mulayam singh
mulayam singh

علی گڑھ:اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو Mulayam Singh Yadav کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی صحت ضرور خراب تھی لیکن شاید کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ وہ شخص، جو ایک متوازی جمہوری پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب رہا، جس نے کانگریس کی وراثت کو چیلنج کیا، بی جے پی کی جارحیت کو ناکام بنایا اور بائیں بازو کے نظریات رکھنے والوں کے ساتھ چالبازی کی، جس نے علاقائی پارٹیوں کی آواز اور ریاستوں کے مطالبات کو اقتدار کے قومی گلیاروں تک لے گیا، آج اس نے اس دارفانی میں آخری سانس لی۔ The AMU Students Union gave Lifetime Membership to Mulayam Singh in 1989

اے ایم یو طلباء یونین نے ملائم سنگھ کو 1989 میں لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو کے سابق پی آر او ڈاکٹر راحت ابرار نے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا 2007 میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر محمد نفیس، نائب صدر محمد مازن اور سیکرٹری سلیمان تھے اس وقت ملائم سنگھ کا یونیورسٹی روایت کے مطابق شاندار استقبال کیا گیا اور کینیڈی آڈیٹوریم میں اوپر سے پھول برسائے گئے۔ Mulayam Singh

بتایا گیا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کو طلباء یونین کی جانب سے لائف ٹائم ممبرشپ بھی دی گئی تھی۔ AMU Honor to Mulayam Singh Yadav۔ ملائم سنگھ یادو کا اے ایم یو سے تعلق رہا ہے۔ اے ایم یو طلباء یونین کے سابق نائب صدر (2007) محمد مازن نے بتایا اے ایم یو طلباء یونین نے 1989 میں ملائم سنگھ کو طلباء یونین کی لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی اس وقت طلباء یونین کے صدر حافظ عثمان تھے۔

اے ایم یو طلباء یونین نے ملائم سنگھ کو 1989 میں لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی
اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر کنور محمد احمد نے بھی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا ملائم سنگھ کی اے ایم یو سے کھٹی میٹھی یادیں کچھ اس انداز سے جڑی ہوئی ہیں جہاں ایک جانب طلباء یونین نے لائف ٹائم ممبرشپ دی اور تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں شاندار استقبال کیا تو وہیں دوسری جانب 2012 میں انہیں یونیورسٹی طلباء کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ملائم سنگھ یادو طویل علالت کے بعد پیر کے روز صبح 8:16 بجے انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا پھر یکم اکتوبر کی رات انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ آج بروز منگل دوپر تین بجے ان کی آخری رسومات سیفئی میں ادا کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details