آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ دفعہ 341 کے تحت دلت اور مسلمانوں کے ریزرویشن پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لئے بیداری مہم چلائے گی۔ اس کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں محاذ کے کارکنان مختلف پروگرامز کریں گے۔ اس کے بعد تمام اضلاع میں 10 اگست کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم بھی پیش کیا جائے گا۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں یہ معلومات آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم رائین اور محاذ کے قومی جنرل سیکرٹری وقار احمد نے دی۔ وسیم رائین نے بتایا کہ 10 اگست 1950 کو کانگریس کی اس وقت کی حکومت میں ایک سازش کے تحت اقلیتی طبقے کی پسماندہ ذاتوں کو ریزرویشن کے مفاد سے محروم کر دیا گیا تھا۔