اردو

urdu

By

Published : May 24, 2020, 9:51 PM IST

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر شکایت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کے بیچ راشن نہ ملنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے آئی جی آر ایس پورٹل پر شکایت کے بعد نتظامیہ حرکت میں آئی۔ اس دوران ضرورت مندوں اور مزدوروں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

a complaint on the IGRS portal in noida up
وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر شکایت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے درمیان بہت سے مہاجر مزدور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم تھے۔ مقامی انتظامیہ کا یہ دعویٰ کہ سب کو بھرپور راشن اور کھانے کی اشیاء مہیا کرائی جا رہی ہے۔ لیکن بہت بڑی تعداد اس سے محروم ہے جو انتظامیہ کے اس دعوے کی نفی کے مترادف ہے۔

ضرورت مندوں اور مزدوروں میں راشن کی تقسیم کی گئی

ایسے مزدور جن کی بہت بڑی تعداد ہے۔ وہ راشن نہ ملنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے آئی جی آر ایس پورٹل پر راشن لینے کے لیے شکایت درج کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور افسران و عملہ کے ذریعہ سب کو موقع پر ہی ڈرائی راشن مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ اترپردیش حکومت کے ارادے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہر ایک کو راشن مل سکے۔ تمام مزدور سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں اور حکومت کے عتاب سے بھی بچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details