اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Police: اغوا بچے کو پولیس نے بحفاظت برآمد کیا

مظفر نگر پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران 7 اپریل سے اغوا ہوئے بچے کو بدمعاش کے چنگل بحفاظت آزاد کرایا۔ اس تصادم میں بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار کو لگی گولی ہے۔ Muzaffarnagar Police Rescued Child۔

Muzaffarnagar Police Rescued Child
Muzaffarnagar Police Rescued Child

By

Published : Apr 16, 2022, 11:15 AM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی پولیس نے جرائم پیشے سے تصادم کے دوران اغوا کیے گئے ایک بچے کو بحفاظت برآمد کیا ہے۔ شہر کوتوالی علاقے کے محلہ کھالے پار کا گیارہ سال کا رہائشی ذکی جو گزشتہ سات اپریل کو گھر سے سامان لینے کے لیے بازار کی طرف نکلا تھا کہ نامعلوم شخص کے ذریعے اس کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ جس کی شکایت ذکی کے والدین نے شہر کوتوالی پولیس کو دی تھی۔ The abducted child was rescued by the police several days ago۔

ویڈیو دیکھیے۔

مظفرنگر ایس ایس پی کے ذریعے کئی ٹیموں کو ذکی کی برآمدگی کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس ذکی کو برآمد کرنے کے لیے دن رات کڑی محنت کر رہی تھی وہی آج شہر کوتوالی کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ پولیس اور اغواکار بدمعاش کے مابین ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس نے ذکی کو باحفاظت برآمد کیا۔ دونوں طرف سے چلی گولی باری میں بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار کو گولی لگی ہے۔

مزید پڑھیں:

بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بدمعاش جو میرٹھ کا رہائشی ہے اور ماضی میں بھی بچوں کے اغوا کر لے کے معاملوں میں جیل جا چکا ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، بائیک برآمد کی ہے۔ وہیں موقع پر پہنچے ذکی کے والدین نے مظفرنگر پولیس کی جم کر تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details