نوئیڈا پولیس کی رات کی گشت تاجر کے لئے عافیت کا سبب بنا۔ دراصل دادری میں ایک کیرانہ ہول سیلر کے مالک کی لاپروائی سامنے آئی ہے۔
جب اس نے رات کو اپنی دکان کا شٹر تو بند کیا تو تالا لگانا بھول گیا اور گھر جا کر سو گیا۔
دیر رات دوران گشت پولیس کو شٹر کھلا نظر آیا، پولیس نے فوری احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے کاروباری کو اطلاع دی۔