ریاست اترپردیش میں ضلع امروہہ کے کوتوالی علاقے میں واقع ایک کپڑا کارخانے میں اچانک آتشزدگی سے لاکھوں روپے کی مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔
اس تعلق سے کپڑا کارخانہ کے مالک نعیم احمد عثمانی نے بتایا کہ دیر رات قریب اُن کو کارخانے میں آتشزدگی کی اطلاع ملی جس کے بعد اُنہوں نے کارخانے کے کاریگر فہیم احمد کو اس کی جانکاری دی، موقع پر پہنچے فہیم احمد نے مقامی باشندوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
امروہہ: آتشزدگی میں لاکھوں کا مال خاکستر - Factory fire from electric short circuit
ضلع امروہہ کے کوتوالی علاقے میں واقع ایک کپڑا کارخانے میں اچانک آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔
امروہہ: آتشزدگی میں لاکھوں کا مال خاکستر
اس دوران مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فہیم احمد نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'آتشزدگی میں تقریباً پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔'