بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے بارادری علاقے میں جوگی نوادہ میں ایک بار پھر کانوڑیوں اور دوسرے سماج میں ٹکراؤ ہوگیا۔ دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے۔ حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس انتظامیہ نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔ جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے ڈی جے ضبط کر کانوڑی یاترا ملتوی کرادی ہے۔جوگی نوادہ علاقے میں بڑی تعداد میں فورس تعینات کردی گئی ہے۔
ڈی ایم شیواکانت دویدی نے اتوار کو بتایا کہ کانوڑیوں کا گروہ بغیر اجازت نکلنا چاہتا تھا۔ جہاں سے کانوڑئیے نکلنا چاہتے تھے وہ روایتی طور سے طے شدہ روٹ نہیں تھا۔ کانوڑیوں کی بہت سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ من مانے روٹ سے نکالنے پر چھ گھنٹوں تک بضد رہے۔ ناشائستہ نعرے بازی کی اور اشتعال دکھا کر پولیس کو طاقت استعمال کرنے پر مجبور کیا۔ موقع پر مجسٹریٹ اور بھاری فورس تعینات کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jaunpur Land Dispute جونپور میں زمینی تنازع میں نوجوان کا قتل