سہارنپور:بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے ذریعہ پیغمبر اسلام کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف گذشتہ 10 جون کو نکالے گئے پُرامن مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے 10 افراد کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ Ten People Arrested During Blasphemy Protest Released
ایس ایس پی آکاش تومر نے اتوار کی شام بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرے Protest Against Nupur Sharma کے دوران ہونے والے تشدد کے معاملے میں پولیس نے دیوبند سے دانش، لقمان، کاشف، فضل، کریم، زیبر، عباس، شاہ عالم، شاہنواز، عظیم، صادق اور زبیر کو آئی پی سی کی دفعات 147،148،149،332،353،504،506 اور7 فوجداری ایکٹ اور سرکاری کام میں رُکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سبھی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔