اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: سڑک حادثہ میں 10 افراد ہلاک، ریاستی حکومت کا معاوضہ کا اعلان - urdu news

مرادآباد قومی شاہراہ پر ایک بس، ٹرک کو اورٹیک کرتے ہوئے حادثے کی شکار ہوگئی جس میں 10 افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افرد زخمی ہیں۔

مرادآباد: سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک
مرادآباد: سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک

By

Published : Jan 30, 2021, 8:00 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ کندرکے علاقے میں آگرہ ۔ مراد آباد قومی شاہراہ پر ایک بس، ٹرک کو اورٹیک کرتے ہوئے حادثے کی شکار ہوگئی جس میں 10 لوگ ہلاک اور متعدد افرد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچے اور سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ویڈیو

حادثے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپیہ اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details