ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے دیہات ایس پی نیرج کمار نے بتایا کہ دو دن قبل لونی کے رکن اسمبلی کا فوڈ انسپکٹر کے دفتر میں کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا تھا اور اسی تنازع کی وجہ سے دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
غازی آباد: رکن اسمبلی سمیت دس کے خلاف مقدمہ درج - فوڈ انسپکٹر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام
اترپردیش کے ضلع غازی آباد واقع لونی علاقے میں بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گرجر اور ان کے 10 ساتھیوں کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر پر ایک فوڈ انسپکٹر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔
![غازی آباد: رکن اسمبلی سمیت دس کے خلاف مقدمہ درج رکن اسمبلی سمیت دس کے خلاف مقدمہ درج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5202817-428-5202817-1574929508875.jpg)
رکن اسمبلی سمیت دس کے خلاف مقدمہ درج
رکن اسمبلی سمیت تقربیا 10 افراد کے خلاف سرکاری دفتر میں گھس کر مارپیٹ کرنے اور سرکاری کام میں روکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔