اردو

urdu

By

Published : Oct 21, 2022, 10:45 PM IST

ETV Bharat / state

accused arrested for offering Mausambi juice ڈینگی کے مریض کو پلیٹ لیٹس کی بجائے موسمبی کا جوس نہیں چڑھایا گیا، دس ملزمان گرفتار

پولیس نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے پلیٹ لیٹس کے مشکوک پیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ پلیٹ لیٹس کی جگہ کیا بھرے تھے۔accused arrested for offering Mausambi juice

دس ملزمان گرفتار
دس ملزمان گرفتار

پریاگ راج : ڈینگو کے مریض کو پلیٹلیٹس کے بجائے موسمبی کا جوس دینے کے معاملے میں پریاگ راج پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ کیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے واضح کیا ہے کہ پلیٹ لیٹس کے نام پر موسامبی کا جوس نہیں چڑھایا کیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔accused arrested for offering Mausambi juice

پولیس نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے پلیٹ لیٹس کے مشکوک پیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ پلیٹ لیٹس کی جگہ کیا بھرے تھے۔ اسی دوران شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے نام والی شرٹ پہنے ایک ملزم نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اس نے اپنے رشتہ دار کے لیے پلیٹ لیٹس خریدے تھے، اسی لیے اسے پکڑا گیا۔

دس ملزمان گرفتار

پریاگ راج میں پلیٹ لیٹس پیکٹ کی جانچ رپورٹ سے پہلے ہی جس میں مبینہ طور پر موسامبی کا جوس تھا، ضلع کے ڈی ایم ایس ایس پی اور سی ایم او نے اس میں پلیٹلیٹس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے پلیٹلیٹس فروخت کرنے والے گروہ کے 10 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پلیٹ لیٹس کے نام پر جوس نہیں بیچا جا رہا تھا۔ اس گینگ کے لوگ پلیٹ لیٹس کے نام پر پلازما فروخت کرتے تھے۔ یہ گینگ پلازما کا پیکٹ خرید کر پلیٹ لیٹس بنا کر فروخت کرتا تھا۔ اس پر سرکاری ہسپتالوں کی پرچیاں لگاتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ پولیس نے اس گروہ کے دس ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے پلازما کے 18 پیکٹ اور پلیٹلیٹس کے 3 پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ اس کے ساتھ 1 لاکھ 2 ہزار روپے اور 13 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس گینگ کے تار کہاں اور کس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ متوفی کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کے مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ موسمی کا جوس چڑھا دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

دس ملزمان گرفتار

متوفی کے اہل خانہ نے اس معاملے کی شکایت پولیس اور محکمہ صحت کے حکام سے کی۔ اس کے بعد سی ایم او نے اسپتال پر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کرنے اور مریض کو دئے گئے پلیٹ لیٹس کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فی الحال مذکورہ اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details