رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن ایسے لوگوں کی فہرست کافی طویل ہے جو بہانہ بنا کر روزے کا اہتمام نہیں کرتے جبکہ کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو شدت کی گرمی میں کام کرتے ہوئے پورے ماہ روزے کا اہتمام کرتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سینئر لوکو پائلٹ عامر خان نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں ماہ رمضان میں روزے کے ساتھ ساتھ کیبن میں ہی نماز ادا کرتا ہوں اور یہیں پر روزہ افطار بھی کرتا ہوں، اس سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
عامر خان نے بتایا کہ ریل انجن کے اندر کا درجہ حرارت کافی زیادہ ہوتا ہے، اگر باہر 20 تا 25 ڈگری درجہ حرارت ہو تو انجن کے اندر کا درجہ حرارت 60 تا 65 ڈگری ہوتا ہے۔
جس وقت ای ٹی وی بھارت کا نمائندہ عامر خان سے بات کر رہا تھا اس دوران انجن کے اندر کا درجہ حرارت 63 ڈگری تھا۔