آندھراپردیش اسمبلی سے تیلگودیشم کے ارکان کو معطل کردیاگیا۔ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کے ارکان نے اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ کر ریاست میں غیر مجاز کشیدہ شراب کی فروخت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے اور ایوان کا قیمتی وقت ضائع نہ کرنے سے معتلق اسپیکر کی اپیلوں کا ان احتجاجی ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا جس پر اسپیکر نے ان کو ایک دن کے لئے معطل کردیا۔