لکھنو :ریاست اترپردیش کے لکھنو میں واقع شاہی ٹیلے والی مسجد ان دنون دو بھائیوں کے درمیان تنازع کے سبب سرخیوں میں ہے۔ایک طرف جہاں مولانا فضل المنان نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیا ہے وہیں دوسری طرف سید واصف واعظی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی بات کہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹو میں صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی سید واصف گیٹ میں زنجیر ڈال کر تالا لگا رہے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے کہا کہ مسجد کے بغل میں ہمارا حجرہ ہے۔ہمارے اہل خانہ یہاں رہتے تھے لیکن اب نہیں رہ رہے ہیں اور برسوں سے ہم لوگ یہاں اتے جاتے ہیں کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے لیکن گزشتہ برس جب دونوں کے مابین تنازعہ ہوا تھا۔ اس وقت فیصلہ ہوا تھا کہ ایک تالے کی تین چابیاں ہوں گی اور ایک چابھی گارڈ کے پاس ہوگی اور دو میں سے ایک ایک چابھی دونوں کے پاس ہوگی اس کے بعد گذشتہ روز مولانا فضل المنان نے گارڈ کو گیٹ کھولنے سے منع کیا جس کے بعد ہم نے اپنا تالا ڈال دیا۔