وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاتھا اور اس کی مدت 15 اپریل کو ختم ہو رہی تھی لیکن بھارتی ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن نے تیجس اور کاشی مہکال ایکسپریس کو 30 اپریل تک کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔
تیجس اور کاشی مہکال ایکسپریس 30 اپریل تک منسوخ یہ ایک اشارہ ہے کہ اب لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اب 30 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔
تیجس اور کاشی مہکال ایکسپریس 30 اپریل تک منسوخ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وارانسی تا اندور کے درمیان چلنے والی تیجس ایکسپریس اور کاشی مہکال ایکسپریس کی پہلی کارپوریٹ ٹرین کو 15 اپریل تک منسوخ کیا گیا تھا۔ لیکن اب ان دونوں ٹرینوں کو 30 اپریل تک منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب یہ دونوں ٹرینیں 30 اپریل تک کے لیے بند رہیں گی۔
تیجس اور کاشی مہکال ایکسپریس 30 اپریل تک منسوخ آئی آر سی ٹی سی کے چیف ریجنل منیجر اشوینی سریواستو نے کہا کہ فی الحال یہ دونوں ٹرینیں 30 اپریل تک بند رہیں گی۔
آئی آر سی ٹی سی کے اس فیصلے کے بعد اب یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ریلوے بھی ٹرینوں کے چلنے کی مدت میں اضافہ کر سکتا ہے اور یہ 30 اپریل تک بھی ہو سکتی ہے۔