اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی نے 50 کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی' - BSF

ریاست اتر پردیش کے وارانسی پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی رد ہونے کے بعد بی ایس ایف سے برخاست جوان تیج بہادر نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں الیکشن نا لڑنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی۔

تیج بہادر یادو

By

Published : May 3, 2019, 3:32 PM IST

تیج بہادر نے کہا کہ جب میں نے بطور آزاد امیدوار پرچہ داخل کیا تھا اس وقت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا تھا اور اور الیکشن نا لڑنے کے لیے 50 کروڑ روپے دینے کی کوشش کی تھی حالاںکہ تیج بہادر نے کسی بھی رہنما کا نام نہیں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو کو اندیشہ تھا کہ بی جے پی اس طرح کی حرکت کر سکتی ہے اسی لیے انہوں نے شالنی یادو کا بھی پرچہ داخل کروایا تھا تا کہ ایسے حالات میں پریشانی نا ہو۔

واضح رہے کہ تیج بہادر کا پرچہ رد ہو گیا ہے اور اب وہ شالنی یادو کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تیج بہادر کا پرچہرد کیے جانے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو پرچے داخل کیے تھے اور دونوں پرچوں میں انہیں فوج سے برخاست کیے جانے کی الگ الگ وجہ بتائی ہے۔

تیج بہادر کو گزشتہ برس آرمی جوانوں کو خراب کھانا دیے جانے کی شکایت کر کے ویڈیو بنانے پر آرمی سے برخاست کر دیا گیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details