اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرشنا جنم بھومی معاملے میں دو اور درخواستیں دائر - متھرا میں کرشن جنم بھومی

درخواستوں میں لکھا ہے کہ 'کرشنا جنم بھومی معاملے میں ہمیں بھی فریق بننا ہے کیوں کہ اگر مندر- مسجد کے موضوع پر کوئی تنازع ہوتا ہے تو مقامی لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کرشنا جنم بھومی معاملہ میں دو اور درخواستیں دائر
کرشنا جنم بھومی معاملہ میں دو اور درخواستیں دائر

By

Published : Nov 11, 2020, 8:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے متھرا میں کرشن جنم بھومی کی ملکیت کے معاملے میں بدھ کی سہ پہر کو ضلع عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئیں۔ یہ درخواست 'تیرتھ پوروہت مہاسبھا' اور 'ماتھور چترویدی کونسل' نے دائر کی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 'کرشنا جنم بھومی معاملے میں 'تیرتھ پوروہت مہاسبھا' اور 'ماتھور چترویدی کونسل' کو بھی پارٹی بنایا جائے۔

کرشنا جنم بھومی معاملہ میں دو اور درخواستیں دائر

ڈی جے عدالت میں دائر دونوں درخواستوں میں لکھا ہے کہ 'کرشنا جنم بھومی کی ملکیت کے لئے 18 نومبر کو سماعت ہونی ہے۔ جنم بھومی معاملے میں ہمیں بھی فریق بننا ہے کیوں کہ اگر مندر - مسجد کے موضوع پر کوئی تنازعہ ہوتا ہے تو مقامی لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ 'ٹھاکر جی کو دیکھنے کے لئے ہر سال کروڑوں عقیدت مند متھرا آتے ہیں۔ لاکھوں لوگ ان عقیدت مندوں سے روزی کماتے ہیں۔ مندر مسجد تنازعہ سے فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوگا۔'

دراصل کرشنا جنم بھومی کمپلیکس 13.37 ایکڑ پر بنایا گیا ہے۔ اس میں ڈیڑھ ایکڑ پر کرشنا جنم بھومی لیلا منچ، بھاگوت بھون اور شاہی عیدگاہ مسجد ہے۔ 25 ستمبر کو پانچ عدالتوں میں سپریم کورٹ کے وکیل ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین، رنجنا اگنیہوتری نے کرشنا کی جائے پیدائش کی ملکیت کو لے کر عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

کچھ وکیلوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'کرشنا جنم بھومی سے مسجد کو ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ کرشنا جنم بھومی کیس سے متعلق ضلع عدالت میں 18 نومبر کو سماعت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details