اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی - ریپ اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وارانسی میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں نے گینگ ریپ کیا، پولیس نے تینوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

teenager-gangraped-in-varanasi
وارانسی: نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : Nov 5, 2020, 8:36 AM IST

اترپردیش کے ضلع روہنیا تھانہ کے پنچ کوشی مارگ پر ایک دھرم شالہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس معاملے کی اطلاع متاثرہ نے پولیس کو دی، پولیس متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ بدھ کے روز کو پنچ کوشی پریکرما مارگ میں بھیم چنڈی میں واقع دھرم شالہ میں گاؤں کے ہی ایک لڑکے نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، متاثرہ نے اپنے اہلخانہ کو یہ بتائی۔

متاثرہ کی شکایت پر روہنیا پولیس نے ملزمین کے خلاف ریپ اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے متاثرہ کو میڈیکل ٹیسٹ کے بھیج دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جانچ کی جارہی ہے، متاثرہ کی جانب سے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرادیا گیا ہے، تینوں افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details